پاکستان
13 جنوری ، 2014

”جشن صبح بہاراں“ آج رات 9 بجے سے صبح تک منعقد ہوگی

 ”جشن صبح بہاراں“ آج رات 9 بجے سے صبح تک منعقد ہوگی

کراچی…جیو نیٹ ورک نے”جشن صبح بہاراں“کے عنوان سے فقید المثال اجتماع کا اہتمام کیاہے، جوآج رات9بجے سے کل صبح بہاراں تک براہ راست نشرکیاجائے گا۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزارکے احاطے سے پیش کیے جانے والے اس روح پروراجتماع کی نشریات کے دوران ہزاروں حاضرین اور دنیابھر میں بسنے والے کروڑوں ناظرین انوار و تجلیات سے معمور لمحات، سرکار دوعالم کے ذکر اور ثناء میں گزاریں گے،اس اجتماع سے عالمگیر شہرت یافتہ ریسرچ اسکالرڈاکٹر عامرلیاقت حسین خصوصی خطاب کریں گے عالم اسلام کے معروف ثنا خواں اس موقع پربارگاہِ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے اْن میں الحاج عمران شیخ عطاری،حافظ احمد رضا قادری،محمد ریحان قریشی، حافظ طاہرقادری،فرحان قادری، محمد مکرم علی خان اورشعیب عالم رحمانی شامل ہیں، جبکہ ملک کی معروف روحانی شخصیت مولانا بشیر فاروق قادری کی خصوصی دعا اور درودوسلام کے نذرانوں پر اس روح پرور اجتماع کا اختتام ہوگا ۔

مزید خبریں :