13 جنوری ، 2014
کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں گھر میں سوئی گیس اخراج کے باعث دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں خاتون اور دو بچوں سمیت چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہزارہ ٹاون کے علاقے سعید آباد میں گھر میں رات کے کسی وقت سوئی گیس سے چلنے والا ہیٹر کا پائپ لیکج کے باعث کمرے میں گیس پھیل گیا تھا، صبح خاتون خانہ نے ماچس کی تھیلی جلاتے ہی دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں خاتون ان کا شوہر اور دو بچے جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلکس کے برن سنٹر منتقل کر کیا گیا، جہاں سے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔