پاکستان
13 جنوری ، 2014

کراچی سے اغوا ہونے والابچہ وہاڑی سے بازیاب

بورے والا… ماڈل ٹاؤن پولیس نے اورنگی ٹاؤن کراچی سے 22روز قبل اغواء ہونے والے چھ سالہ بچے کوچک نمبر505ای بی روڈ پر واقع فرنیچر کے کارخانے سے بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا اور بچے کو اس کی ماں کے حوالے کر دیا ہے۔اس بات کا انکشاف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسروہاڑی صادق علی ڈوگر نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا ۔ ڈی پی او وہاڑی نے بتایا کہ عشرت بی بی زوجہ محمد سلیم سکنہ 13اورنگی ٹاؤن کراچی نے بتایا کہ اس کے چھ سالہ بچے عمر حسین عرف سونو کو 22دسمبر2013کو گلی میں کھیلتے ہوئے اغواء کر لیا گیا جس کے اغواء کا مقدمہ نمبر271/13بجرم 363ت پ تھانہ پاکستان بازار کراچی میں درج ہے اس بچے کے اغواء کا شبہ عبد الحمید ولد محمد شریف سکنہ چک نمبر7/8اے آر تحصیل میاں چنوں پر ہوا جو اس کے بہنوئی محمد شبیر کا دوست تھا اور اس کا ان کے گھر آنا جانا تھا اور وہ اس پر دباؤ ڈالتا رہا کہ عشرت اپنے خاوند سے طلاق لے کر اس کے ساتھ شادی کر لے لیکن اس نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا جس پر وہ مشتعل ہو کر اس کے بچے کو اغواء کرکے پنجاب لے آیا اور اپنے مطالبہ پر قائم رہا اس نے پہلے بچے کومیاں چنوں رکھا اور بعد ازاں اس کو بورے والا لے آیا اور وہ بھی اس کے ساتھ موبائل فون پر رابطہ میں رہا اورجب عشرت اس کے ساتھ شادی کا وعدہ کرکے بچے تک پہنچ گئی تو اس نے اس کی اطلاع ماڈل ٹاؤن پولیس کو کر دی جس نے چھاپہ مارکر بچے کو بازیاب کرکے اس کی ماں کے حوالے کر دیا اور ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ۔

مزید خبریں :