14 جنوری ، 2014
لاہور…لاہورمیں عیدمیلاد النبیﷺ کے موقع پر 10 ہزار پولیس اہلکار مختلف مقامات پر ڈیوٹی پرمامورہیں۔سیکیورٹی پلان کے مطابق عید میلادالنبی ﷺکے جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے10 ہزار پولیس اہلکاروں کے علاوہ 4 ہزار رضا کاربھی تعینات ہیں۔جلسے یاجلوسوں میں داخل ہونے یا باہر جانے کے لئے ایک ہی راستہ مقرر کیاگیاہے،جہاں بغیر شناخت کسی شخص کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔پولیس نے ہوٹلوں اورسرائے میں قیام پذیر افراد،بس اسٹینڈزاورداخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بھی سخت بنا دی ہے۔دوسری جانب ٹریفک پولیس نے بھی مرکزی جلوس کے باعث متبادل روٹس کا پلان جاری کیاہے۔