14 جنوری ، 2014
نوشہرہ…نوشہرہ میں 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق نوشہرہ میں امان گڑھ کے قریب دریا کنارے سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں، چاروں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر جاں بحق افرادکی شناخت نہیں ہوسکی، تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔