پاکستان
14 جنوری ، 2014

ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکا، ایس ایچ او سمیت متعدد اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکا، ایس ایچ او سمیت متعدد اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان…ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکے سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں روڑی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے ایس ایچ او کولاچی سمیت 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او کے مطابق پولیس اہلکار مقدمے کی تفتیش کیلئے روڑی جارہے تھے۔

مزید خبریں :