کھیل
14 جنوری ، 2014

افغانستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کل لاہور میں پہلا پریکٹس میچ کھیلے گی

 افغانستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کل لاہور میں پہلا پریکٹس میچ کھیلے گی

لاہور…پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی افغانستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کل پہلا پریکٹس میچ کھیلے گی، کوچ دولت خان کا کہنا ہے کہ تربیتی دورے میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ افغانستان انڈر19 کرکٹ ٹیم نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تین گھنٹے بھرپور ٹریننگ کی۔ مہمان کھلاڑیوں نے فیلڈنگ پریکٹس کے ساتھ نیٹ پر باؤلنگ اور بیٹنگ کی افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہی ہے، جو مہمان کھلاڑیوں کی صلاحیتیوں سے متاثر ہیں۔افغان ٹیم دو فروی تک جاری رہنے والے دورے میں مجموعی طور پر 8 میچز کھیلے گی جن میں تین میچز پاکستان انڈر 19 ٹیم کے خلاف ہیں۔

مزید خبریں :