پاکستان
14 جنوری ، 2014

عید میلاد النبی ﷺ:کراچی، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں جلوس رواں دواں

عید میلاد النبی ﷺ:کراچی، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں جلوس رواں دواں

کراچی…ملک بھر میں عید میلادالنبی جوش وعقیدت سے منایا جارہاہے، کئی شہروں میں مرکزی جلوس اپنی منزل کو پہنچ گئے، کراچی، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں جلوس اپنے راستوں پر رواں دواں ہیں۔ملک بھر میں نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت باسعادت کا جشن منایاجارہاہے، سڑکوں پر لوگوں کا ہجوم اور ہر جانب گہما گہمی لگی ہے ملک کے کونے کونے میں آج عید کا سماں ہے، شہر، دیہات، سڑکیں اور گلیاں ہر سو رونق لگی ہے،خوبصورت سجاوٹ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے، سبز پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار ہے، روضہ رسول اور خانہٴ خدا کی خوبصورت شبہیں اذہان کا رخ مکہ اور مدینہ منورہ کی جانب موڑ رہی ہیں۔ عاشقان نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے دل بھی خوشی سے سرشار ہیں، جو نبی آخرالزماں کی آمد کا جشن منانے گھروں سے نکلے ہوئے ہیں ، کہیں مرکزی جلوس میں یا نبی یانبی کی صدائیں گونج رہی ہیں ، کہیں چھوٹی چھوٹی ریلیاں نکلی ہوئی ہیں ، جن میں شامل بچے اور بوڑھے سب ہی حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے عقیدت کا اظہار کررہے ہیں۔

مزید خبریں :