پاکستان
14 جنوری ، 2014

ملتان: 50 من سوجی کے حلوے کی تیاری

ملتان: 50 من سوجی کے حلوے کی تیاری

ملتان…جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ملتان میں 50 من سوجی کے حلوے کی دیگ تیار کی گئی۔ یہ دیگ ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں سید نوید بخاری کی جانب سے تیار کی گئی جس پر 8 لاکھ روپے لاگت آئی، 50 من سوجی کے حلوہ کی روایت گزشتہ 5 سالوں سے ملتان میں جاری ہے۔اس حلوے کی تیاری میں ڈیڑھ سو کلو سوجی، 4 سو کلو چینی، ڈیڑھ سو کلو دیسی گھی، 10 کلو مکھن اور ساڑھے 4سو کلو کے قریب میوہ جات استعمال ہوتے ہیں۔دیگ کی تیاری میں 20 کاریگروں کی 6 گھنٹے کی محنت صرف ہوتی ہے اور دیگ تیار ہونے کے بعد سیڑھی کے ذریعے اس میں سے حلوہ نکالتا ہے اور لوگوں میں تقسیم کرتا ہے۔

مزید خبریں :