پاکستان
14 جنوری ، 2014

لاہور :جشن میلادالنبی ﷺکا مرکزی جلوس داتا دربار پہنچ کر ختم

لاہور :جشن میلادالنبی ﷺکا مرکزی جلوس داتا دربار پہنچ کر ختم

لاہور …لاہور میں جشنِ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مرکزی جلوس ریلوے اسٹیشن سے نکالا گیا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ تمام راستے درود وسلام کی صدائیں بلندہوتی رہیں۔ محبتوں اور عقیدتوں کے اس سفرکو گھڑ ڈانس اور کھلاڑیوں کے کرتبوں نے مزید دلکش بنا دیا۔ لاہور میں جشنِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مرکزی جلوس سے پہلے ریلوے اسٹیشن کے سامنے تقریب ہوئی جس میں لاہور کا روایتی رنگ غالب رہا۔ ڈھول کی تھاپ پر گھڑ ڈانس نے سماں باندھ دیا۔اسکاوٴٹس کے منظم حصار میں رسہ کشی کے مقابلے بھی ہوئے اور جوڈو کراٹے کے ماہر نوجوانوں نے مختلف کرتب بھی دکھائے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہٴ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ جلوس میں خواتین اور بچوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ لاہور میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

مزید خبریں :