14 جنوری ، 2014
اسلام آباد …ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی یوم ولادت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا اور اس سلسلے میں ریلیاں بھی نکالی گئیں۔جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مرکزی جلوس ستارہ مارکیٹ سے برآمد ہوا۔ جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے درود سلام پیش کیا۔ چھوٹے بچوں سمیت شرکاء نے ہاتھوں میں جھنڈیاں اٹھا رکھی تھی ،جلوس کے شرکاء کے لیے کھانے پینے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔ جلوس کی حفاظت کے لیے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے، 466پولیس اہلکار وں کے علاوہ،90 رینجرز اہلکار بھی تعینات کیے گئے۔ جلوس کے راستے کی تمام رابطہ سڑکیں بند کی گئی تھی ۔مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا آبپارہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔