14 جنوری ، 2014
دبئی…پاکستان اور بالی وڈ کی معروف اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خان کے اعزاز میں منگل کودبئی کے شاہی خاندان کی جانب سے شاہی ظہرانہ اورعشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں متحدہ عرب امارات اور انڈوپاکستان سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔واضح رہے کہ یہ دعوت شاہی خاندان کے شیخ محمد بن حمدان کیجانب سے دی گئی تھی۔اس موقع پر پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل بھی اسد خان اور وینا ملک کے ہمراہ موجود تھے۔نجی دعوت میں اسد خان اورویناملک شکارسے بھی لطف اندوزہوئے۔