16 جنوری ، 2014
واشنگٹن…پاکستان کی امداد شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کرنے کا بل کانگریس میں پیش کردیا گیا ہے۔ کانگریس میں پیش کردہ بل کے مطابق شکیل آفریدی کی رہائی اور تمام الزامات واپس لینے تک پاکستان کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی امداد روک لی جائے۔شکیل آفریدی پر اسامہ بن لادین کی تلاش کے حوالے سے لگے الزامات واپس لیے جائیں۔ بجٹ مسودہ کے مطابق جب تک مریکی وزیرخارجہ کی طرف سے ضمانت نہیں ملتی تب تک رقم جاری نہیں کی جائے گی۔بجٹ کا مسودہ ڈیموکریٹ اورریپبلکن ارکان کی رضامندی سے تیار کیاگیا۔