17 جنوری ، 2014
کراچی…سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشن 24 گھنٹوں کے لیے بند کردیے جائیں گے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8 بجے سے بند کردیے جائیں گے۔ سی این جی ایسو سی ایشن کے مطابق 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشن ہفتے کی صبح 8 بجے دوبارہ کھل جائیں گے۔