کھیل
17 جنوری ، 2014

ذکا اشرف کو دوبارہ عہدہ سنبھالنے پر آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کی مبارکباد

ذکا اشرف کو دوبارہ عہدہ سنبھالنے پر آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کی مبارکباد

دبئی … انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے پی سی بی کے چیئرمین ذکاء اشرف کوکھیل کی بہتری اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی یقین دہانی کرا ئی ہے۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے پی سی بی کے چیئرمین ذکاء اشرف کو دوبارہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ اس سے پاکستان کرکٹ میں استحکام آئے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور بہتری کے لئے وہ مل کر کام کریں گے۔ ذکاء اشرف نے ڈیو رچرڈ سن سے آئی سی سی ورلڈ ٹی20 کے ابتدائی 30 کھلاڑیوں کی فہرست کے لئے مہلت دینے کی بھی بات کی۔ پی سی بی نے فہرست جمع کرانے کے لئے تین دن کی مہلت مانگی ہے۔

مزید خبریں :