کھیل
17 جنوری ، 2014

ڈاکار ریلی کی بائیک ریس میں مارک کوما کی سبقت برقرار

ڈاکار ریلی کی بائیک ریس میں مارک کوما کی سبقت برقرار

سان تیاگو…ڈاکار ریلی کی بائیک ریس میں مارک کوما کی سبقت برقرار ہے،جبکہ کاریلی میں نانی روما اور اسٹیفن پیٹر ہانسل کے درمیان مقابلہ سخت ہوتا جا رہا ہے ۔ چلی میں جاری ڈاکار ریلی کا گیارہواں مرحلہ ریتیلے میدان، پتھریلے راستوں کے باوجود ریس کے شرکاء کا جوش چٹان کی مانند ہے۔بائیک ریس میں مارک کوما کی سبقت بڑھتی جا رہی ہے، کوما نے 605 کلو میٹر کا یہ مرحلہ چھ گھنٹے 36منٹ میں طے کیا اور حریف پر52 منٹ کی لیڈ حاصل کر لی۔ کار ریس میں اسپین کے نانی روما اور دفاعی چمپئن اسٹیفن پیٹر ہانسل کے درمیان مقابلہ دلچسپ ہوتا جا رہا ہے۔اوور آل اسٹینڈنگ میں روما کی برتری اب صرف پانچ منٹ 32سکینڈز رہ گئی ہے۔

مزید خبریں :