دنیا
18 جنوری ، 2014

امریکی صدر باراک اوباما نے بجٹ بل پر دستخط کردیے

امریکی صدر باراک اوباما نے بجٹ بل پر دستخط کردیے

واشنگٹن…امریکی صدر باراک اوباما نے 11 کھرب ڈالر کے بجٹ بل پر دستخط کردیے۔ اس بل میں پاکستان کو امداد کی مد میں ملنے والی رقم میں سے 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کی گئی ہے۔ امریکی صدربارک اوبامانے11کھرب ڈالراخراجات کے بجٹ بل پردستخط کردیے ہیں۔امریکی صدرکے دستخط کے بعد ستمبرتک معاشی شٹ ڈاوٴن کاخطرہ ٹل گیا۔امریکی سینیٹ نے گزشتہ روز 11 کھرب ڈالر اخراجات کا بجٹ منظور کیا تھا۔بل میں پاکستا ن کی 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی امداد شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط ہے۔

مزید خبریں :