دنیا
18 جنوری ، 2014

نئی دہلی :سنندا پشکرکی آخری رسومات ادا کردی گئیں

نئی دہلی :سنندا پشکرکی آخری رسومات ادا کردی گئیں

نئی دہلی…بھارتی وزیرششی تھرورکی تیسری اہلیہ سنندا پشکرکی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔اس سے قبل ان کا نئی دہلی میں پوسٹ مارٹم ہوا، بھارتی میڈیا کے مطابق پوسٹ مارٹم کے دوران سنندا پشکر کی کلائی اور گردن پر نشانات پائے گئے ۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق ان کی موت غیر طبعی اور اچانک تھی، دہلی کے اسپتال میں ڈاکٹروں کے تین رکنی پینل نے سنندا پشکر کا پوسٹ مارٹم کیا، ڈاکٹرز کے مطابق سنندا پشکر کی موت بظاہر غیر طبعی اور اچانک ہے۔ معدے میں کوئی بھی زہریلا مادہ نہیں پایا گیا، ان کے جسم پر چوٹوں کے جو نشانات ہیں ان کے بارے میں اندازہ لگانا ابھی ممکن نہیں۔پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ کچھ دن بعد جاری کی جائے گی۔سنندا پشکر گزشتہ رات ایک ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں۔

مزید خبریں :