19 جنوری ، 2014
لاہور…قومی کرکٹ ٹیم کے آل راوٴنڈر شاہد خان آفریدی کاکہناہے کہ کوچ ایسا ہونا چاہئے جس کی لابی نہ ہو، سلیکشن کمیٹی کو30 سے35کھلاڑی تیار کرنے چاہئیں۔ شاہد آفریدی نے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کوچ ملکی یا غیرملکی ہونے سے فرق نہیں پڑتا، غیر ملکی کوچ اچھا ہو تو اسے مقرر کیا جانا چاہئے، لیکن کوچ ایسا نہیں ہونا چاہئے جو ایسے لڑکے کے سلام کا جواب بھی نہ دے جو پرفارم نہ کر رہا ہو۔ان کاکہنا تھاکہ انہیں پاکستان نے بہت کچھ دیا، وہ کوہاٹ میں اپنے گاوٴں میں اسپتال کھولیں گے۔ شاہدآفریدی نے کہاکہ اے ٹیم تیار کی جائے اورسلیکشن کمیٹی30 سے35کھلاڑی تیار کرے،جب کوئی لڑکا پرفارم نہ کر رہا ہو تو اے ٹیم سے متبادل لینا چاہئے۔