کھیل
19 جنوری ، 2014

پہلا ون ڈے:نیوزی لینڈ نے بھارت کو 24 رنز سے ہرادیا

پہلا ون ڈے:نیوزی لینڈ نے بھارت کو 24 رنز سے ہرادیا

نیپئر…نیوزی لینڈ نے بھارت کوپہلے ون ڈے میں24 رنزسے ہرادیا، ویرات کوہلی کی سنچری بھی ٹیم کوشکست سے نہ بچاسکی۔نیپیر میں ہوئے میچ میں نیوزی لینڈ نے292 رنزاسکورکیے،کین ولیمسن نے71کورے اینڈرسن نے68 اورروس ٹیلر نے55رنزاسکورکیے۔ محمد شامی احمد نے چاروکٹیں حاصل کیں۔جواب میں بھارتی ٹیم 268رنزبناسکی۔ ویرات کوہلی نے 123رنزکی اننگزکھیلی،کپتان دھونی نے 40 رنزبنائے۔کیوی بولرمیک کلینیگن نے چاروکٹیں حاصل کیں۔اس طرح پانچ میچز کی سیریزمیں نیوزی لینڈکوایک صفر کی برتری مل گئی۔

مزید خبریں :