دنیا
20 جنوری ، 2014

یوکرین: حکومت مخالف مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپیں

یوکرین: حکومت مخالف مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپیں

کیو… این جی ٹی…یوکرین میں حکومت مخالف مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپیں جاری ہیں۔امریکا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو مظاہرین سے بات چیت کا راستہ اختیار کرنے کیلئے کہاہے۔ مظاہرے یوکرین کے دارالحکومت کیو میں آزادی اسکوائر کے قریب ہو رہے ہیں۔ مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔کچھ مقامات پر مشتعل افراد نے بسوں کو آگ لگا دی ہے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کررہی ہے، جس سے کچھ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔یوکرین اپوزیشن کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ روس کے ساتھ تعلقات محدود کرکے یورپی یونین سے تعلقات بڑھائے جائیں۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماوٴں نے شرکاء کو پْرامن رہنے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب امریکا نے مظاہروں پرتشویش کااظہارکرتے ہرئے یوکرین کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن سے فوری رابطہ کرکے مذاکرات شروع کرے تاکہ تشدد کے واقعات کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔

مزید خبریں :