دنیا
20 جنوری ، 2014

سنندا پشکر کی موت خواب آور گولیاں کھانے سے ہوئی،بھارتی میڈیا

 سنندا پشکر کی موت خواب آور گولیاں کھانے سے ہوئی،بھارتی میڈیا

نئی دہلی…بھارتی وزیرششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی موت زیادہ مقدار میں خواب آور گولیاں کھانے سے ہوئی،پوسٹ مارٹم رپورٹ آج مجسٹریٹ کے حوالے کی جائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنندا پشکر کی ہلاکت کو 48 گھنٹے گزر جانے کے باوجود میڈیکل ٹیم کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ، تاہم رپورٹ کے مطابق سنندا کے جسم سے الکوحل کے شواہد نہیں ملے۔سنندا کے ایک قریبی دوست روہت کوچھرکے مطابق ذہنی دباو کے باعث آخری دنوں میں سنند ا نے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا۔روہت کاکہناتھا کہ دبئی میں ہونے والے ٹیسٹ کے مطابق انہیں جگرمیں تپ دق کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے اپنی وصیت لکھنے کی بھی خواہش ظاہر کی تھی ۔

مزید خبریں :