پاکستان
21 جنوری ، 2014

طلباء طالبات کا پنجاب پبلک سروس کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

طلباء طالبات کا پنجاب پبلک سروس کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

لاہور…لاہورمیں طلباء و طالبات نے مقابلے کے امتحان میں فرسٹ ڈویژن کی شرط کے خلاف پنجاب پبلک سروس کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،جس سے ڈیوس روڈ اورملحقہ سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیامقابلے کے امتحان کے امیدواروں نے ڈیوس روڈپر دھرنادیا ،انہوں نے بتایاکہ پنجاب پبلک کمیشن نے سیکنڈ اور تھرڈ ڈویژن طلباء وطالبات کو مقابلے کے امتحان میں بیٹھنے سے روک دیا ہے،جس سے لاکھوں امیدوار متاثرہوں گے،جب تک یہ شرط ختم نہیں ہوتی،ان کا احتجاج جاری رہے گا،دھرنے کی وجہ سے ڈیوس روڈ سمیت ملحقہ سڑکوں پرٹریفک کانظام درھم برہم ہوگیا،جس سے آنے جانیوالوں کوشدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں :