21 جنوری ، 2014
بنوں…بنوں میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کی گاڑی میں دھماکے کے بعد کینٹ جانے والے تمام راستے تیسرے روز بھی بند ہیں اور بنوں میران شاہ روڈ پر بدستور کرفیو نافذ ہے اتوار کے روز بنوں چھاونی میں سیکورٹی فورسز کے قا فلے میں شامل گاڑی میں دھماکے کے تیسرے روز بھی بدستور بنوں میرانشاہ روڈ پر کرفیو نافذ ہے۔ کینٹ کی طرف جانے والے تمام راستے بند ہیں۔ کینٹ میں موجودڈپٹی کمشنر ،ڈی آئی جی، ڈی پی او آفس، ہائی کورٹ اور کینٹ کے علاقے میں موجود تمام تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔کینٹ سے متصل جمعہ خان روڈ،آمندی،ممش خیل روڈ بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔سڑکوں کی بندش سے ان علاقے کے لوگوں کو نہایت مشکلات کا سامنا ہیں۔