21 جنوری ، 2014
اسلام آباد…شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کا ایک اہم کمانڈر عدنان رشید بھی مارا گیا،عدنان رشیدپرویز مشرف پر حملوں اور ڈیرہ اسماعیل خان جیل توڑنے کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ تھا۔عدنان رشید صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور میں سن 1960 میں پیدا ہوا۔اس نے 1997 میں پاک فضائیہ میں بحیثیت جونیئر ٹیکنیشن شمولیت اختیار کی ۔2003میں جنرل پرویز مشرف پر قاتلانہ حملوں میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔عدنان رشید کو بنوں جیل میں قید کیاگیا تھا،جہاں 15 اپریل 2012 کو شدت پسندوں نے بنوں جیل پر حملہ کیا اور عدنان رشید کو چھڑا لیا۔عدنان رشید 29 جولائی 2013ء کو ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔جیل توڑنے کے اس واقعے میں بھی کئی شدت پسندوں کو فرار کرایا گیا تھا۔