21 جنوری ، 2014
کراچی…پاکستان تحریک انصاف نے قیوم آباد میں پولیو ورکرز پر ہونے والے حملے کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کرادی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سندھ سمیت ملک بھر میں ہر بچے کو پولیو کی قطرے پلانا یقینی بنایا جائے اور برتھ سر ٹیفکیٹ ، پاسپورٹ اور اسکول سر ٹیفکیٹ اسی کو دیا جائے جسے پولیو کے قطرے پلائے گئے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنا حکومت کی نا اہلی ہے۔