پاکستان
21 جنوری ، 2014

اوگرا عمل درآمد کیس، چیئرمین نیب کو کل سپریم کورٹ میں پیش ہونیکاحکم

اوگرا عمل درآمد کیس، چیئرمین نیب کو کل سپریم کورٹ میں پیش ہونیکاحکم

اسلام آباد…اوگرا عمل درآمد کیس میں سپریم کورٹ نے حکم دیاہے کہ چیئرمین نیب کل عدالت میں پیش ہوکر بتائیں کہ قوم کے اربوں روپے کھانیوالوں کیخلاف کیا کارروائی کی گئی۔ کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔عدالت نے نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کے کے آغا سے توقیر صادق کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ طلب کی جسے وہ دینے میں ناکام رہے۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ میگا کرپشن کیس ہے ، نیب سنجیدگی نہیں دکھا رہا۔ نیب کی جانب سے دو ہفتوں کی مہلت مانگنے پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ نیب پنجاب پولیس ، امیگریشن تو کبھی ہائے وے سے انکوائری کر تاہے ،26 ماہ ہو گئے کیس اب تک جوں کا توں ہے۔

مزید خبریں :