21 جنوری ، 2014
کراچی…ہائیکورٹ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات کی ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کی تقرر ی کیخلاف دائر درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کے عہدے پر کرنل ریٹائرڈ ندیم نیازی کی تقرری کو چیلنج کیا تھا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریٹائرڈ افسر کو ڈی آئی جی کے عہدے پر تقرری محکمہ پولیس کے افسران کی حق تلفی کے مترادف ہے۔ کراچی بے امنی ازخود نوٹس کیس کے دورا ن 22 مارچ 2013 کو سپریم کورٹ کے حکم پر کنٹریکٹ پر تقرری پانے والے کرنل ریٹائرڈ ندیم نیازی ملازمت سے فارغ کئے جاچکے ہیں۔عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔