پاکستان
21 جنوری ، 2014

قومی ایئر لائن میںآ ؤٹ آف ٹرن پروموشن،ہائیکورٹ میں در خواست دائر

قومی ایئر لائن میںآ ؤٹ آف ٹرن پروموشن،ہائیکورٹ میں در خواست دائر

کراچی… قومی ایئرلائن پی ائی اے میں آوٴٹ آف ٹرن پرموشن اور سینئریٹی نظر انداز کرنے کیخلاف درخواست دائرسندھ ہائی کورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔ درخواست گزار سینئر فیلڈ آفیسر پی آئی اے فلائٹ کچن خدا ڈنو نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سابق ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن حنیف پٹھان نے اپنے رشتہ داروں کو نوازنے کیلئے سینئرر کو نظر انداز کرکے ترقیاں دیں ۔ایم ڈی پی ائی اے کو شکایت کرنے اوران کے کیس کی منظوری کے باوجود ترقیاں پانیوالوں کانوٹیفکیشن واپس نہیں لیا گیا ، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق ڈائریکٹر نے اپنے رشتے داروں غلام رسول پٹھان کو منیجر ، جبکہ ضمیر حسین تالپور کو اسٹنٹ منیجر کے عہدے پر ترقیاں دیں۔درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے 23 جنوری کے لئے وفاق ، پی آئی اے اور دیگر مدعاعلیہان کو نوٹسز جاری کردیئے۔

مزید خبریں :