پاکستان
22 جنوری ، 2014

حملے کا خطرہ: کراچی اور حیدرآباد میں جیلوں کی سیکورٹی بڑھادی گئی

حملے کا خطرہ: کراچی اور حیدرآباد میں جیلوں کی سیکورٹی بڑھادی گئی

کراچی…کراچی اور حیدرآباد میں جیلوں کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے، حملے کے خطرے پر جیلوں کی قریبی سڑکیں بند کردی گئی ہیں اور کراچی جیل کے اطراف موبائل فون جیمرز لگادیے گئے ہیں۔ سندھ کے دو بڑے شہروں کی جیلوں پر دہشت گرد حملے کے خطرات منڈلانے لگے ہیں، سینٹرل جیل کراچی پر ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر یہاں حفاظتی اقدامات انتہائی سخت کردیے گئے، یونیورسٹی روڈ پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی،جبکہ بکتر بند گاڑیوں کو بھی سینٹرل جیل کے راستوں پر متعین کردیا گیا، جیل کی طرف آنے والی شاہراہوں کو بھی بلاکس رکھ کر بند کیا گیا، دہشت گردوں کے رابطوں کو ناکام بنانے کیلئے جیل کے اندر 7 موبائل فون جیمرز نصب کردیے گئے جو اطراف کی سڑکوں کوبھی کور کریں گے، کراچی پولیس چیف شاہد حیات بھی ایک روز پہلے خدشہ ظاہر کرچکے ہیں کہ سینٹرل جیل کراچی دہشت گردوں کا ممکنہ ہدف بن سکتی ہے۔ کچھ ایسی ہی صورت حال کا حیدر آباد سینٹرل جیل کو بھی سامنا ہے،جس پر خفیہ اداروں کی جانب سے دہشت گردحملے کی اطلاعات دی گئی ہیں،جس کے بعد جیل کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور حفاظت پر ساڑھے تین سو پولیس اہل کاروں اور کمانڈوز کو تعینات کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :