پاکستان
22 جنوری ، 2014

خیبر ایجنسی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14 شدت پسند ہلاک، 8 زخمی

خیبر ایجنسی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14 شدت پسند ہلاک، 8 زخمی

خیبر ایجنسی…خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14 شدت پسند ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے توت درہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی۔ بمباری سے شدت پسندوں کے 4 ٹھکانے تباہ ہوئے۔ سیکیوٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مارے گئے شدت پسندوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا جو 3 سال قبل مہمند ایجنسی سے وادی تیراہ آئے تھے۔

مزید خبریں :