22 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور پولیس کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے دوران گینگ وار کا ایک مبینہ ملزم مارا گیا۔ پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے میں گینگ وار اور جرائم پیشہ گروہ سے وابستہ ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے پولیس اور رینجرز نے آپریشن کیا،جس کے دوران ایک گینگ وار سے وابستہ مبینہ ملزم بہرام مارا گیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم بہرام لیاری گینگ وار کے وصی اللہ لاکھو گروپ سے وابستہ اور پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھا، جس کی لاش کو پولیس کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔