پاکستان
22 جنوری ، 2014

کراچی: لیاقت آباد میں فرنیچر کی تین دکانوں میں آتشزدگی

کراچی: لیاقت آباد میں فرنیچر کی تین دکانوں میں آتشزدگی

کراچی…کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فرنیچر کی تین دکانیں آگ لگنے کے باعث جل گئیں،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیاقت آباد کے علاقے میں ڈاکخانہ اسٹاپ سے عسکری پارک کی جانب جانے والی سڑک پر سندھی ہوٹل کے قریب رہائشی مکانوں میں قائم فرنیچر کی دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔ آتشزدگی کے باعث فرنیچر کی تین دکانوں میں موجود بھاری مالیت کا سامان جل گیا،دکانیں بند ہونے کے باعث فائر بریگیڈ کے عملے نے دکانوں کے شٹرز توڑ کر آگ پر قابو پایا،دو فائر ٹینڈرز کی مدد سے دکانوں میں لگنے والی آگ بجھادی گئی۔

مزید خبریں :