22 جنوری ، 2014
کوئٹہ…سانحہ مستونگ کے خلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے آج کوئٹہ میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی کال دی ہے جبکہ بلوچستان یونیورسٹی کے تحت آج ہونے والے پرچے ملتوی کردئیے گئے ہیں۔ مستونگ کے علاقے درینگرھ میں زائرین کی بس پر خودکش حملے کے خلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے آج کوئٹہ میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی اپیل کی ہے۔اتحاد تاجران بلوچستان نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب سانحہ مستونگ کے باعث بلوچستان یونیورسٹی کے تحت آج ہونے والے ایم اے، ایم ایس سی، ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے تمام پرچے ملتوی کردئیے گئے۔ ملتوی کئے گئے یہ پرچے 26جنوری کو ہوں گے۔