پاکستان
22 جنوری ، 2014

اوگرا عمل درآمد کیس کی سماعت آج ہوگی، چیئرمین نیب طلب

اوگرا عمل درآمد کیس کی سماعت آج ہوگی، چیئرمین نیب طلب

اسلام آباد…سپرم کورٹ میں اوگرا عمل درآمد کیس کی سماعت آج ہوگی، عدالت نے چیئرمین نیب کو آج طلب کیا ہے۔ گزشتہ روز کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کے کے آغا سے توقیر صادق کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ طلب کی جسے وہ دینے میں ناکام رہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ یہ میگا کرپشن کیس ہے، نیب سنجیدگی نہیں دکھا رہا۔ نیب کی جانب سے دو ہفتوں کی مہلت مانگنے پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ نیب پنجاب پولیس، امیگریشن تو کبھی محکمہ ہائے وے سے انکوائری کرتاہے، 26 ماہ ہوگئے کیس اب تک جوں کا توں ہے۔

مزید خبریں :