کاروبار
22 جنوری ، 2014

دسمبر 2013 : بین الاقوامی ادائیگیوں کا توازن پاکستان کے حق میں رہا

 دسمبر 2013 : بین الاقوامی ادائیگیوں کا توازن پاکستان کے حق میں رہا

کراچی …ملکی معیشت پر خساروں کے چھائے بادل چھٹنے لگے۔ گزشتہ ماہ دسمبر میں بین الاقوامی ادائیگیوں کا توازن پاکستان کے حق میں رہا۔مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی جانب سے بیرون ممالک کو کی جانے والی ادائیگیوں کے مقابلے وصولیاں 25 کروڑ ڈالر سے زائد رہیں۔غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کے باعث جولائی تا دسمبر مجموعی طور پر جاری کھاتوں کا خسارہ1.5 ارب ڈالر کے لگ بھگ رہا جبکہ گزشتہ سال اس عرصے میں یہ صرف 8کروڑ ڈالر تک محدود تھا۔ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ 3جی لائسنس کی نیلامی سمیت اداروں کی نجکاری اور مختلف بانڈز کی فروخت سے ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی کی توقع ہے ۔

مزید خبریں :