پاکستان
22 جنوری ، 2014

خو شا ب کے حلقہ این اے 69 میں ضمنی انتخا ب کل ہوگا

خو شا ب کے حلقہ این اے 69 میں ضمنی انتخا ب کل ہوگا

خوشاب…خو شا ب کے حلقہ این اے 69 میں ضمنی انتخا ب کل ہورہاہے،پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی، تین لاکھ 37 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، ضلع خو شاب میں ہو نے والے ضمنی انتخا ب میں 3 لا کھ 37 ہز ا ر 645 ووٹر ز اپنا حق را ئے دہی استعما ل کر یں گے، حلقے میں 298 پولنگ اسٹیشن اور 654 پولنگ بو تھ قا ئم کئے گئے ہیں اور 1700 سے زا ئد انتخابی عملہ متعین کیا گیا ہے، جبکہ سیکورٹی کیلئے 1500 سے زا ئد پولیس اہل کار بھی تعینا ت کئے جائیں گے ، سابق وفاقی وزیر سمیر ا ملک کے جعلی ڈگر ی پر نا اہل ہونے کے بعد اس نشست پر ضمنی انتخا ب ہو رہا ہے، انتخاب میں سمیر ا ملک کے صاحبزادے ملک عز یر خا ن اور پا کستا ن تحریک انصا ف کے ملک عمر اسلم اعوان کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

مزید خبریں :