پاکستان
22 جنوری ، 2014

آصف زرداری نے پی پی ایم کیو ایم ہم آہنگی کیلئے رحمان ملک کو ٹاسک دیدیا

آصف زرداری نے پی پی ایم کیو ایم ہم آہنگی کیلئے رحمان ملک کو ٹاسک دیدیا

کراچی…سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں بلدیاتی نظام پرپیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے رحمان ملک کو ایک بار پھر ٹاسک دے دیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی سربراہی میں پیپلزپارٹی سندھ کے اہم رہنماؤں کا بلاول ہاؤس میں اجلاس ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر نے پارٹی رہنماؤں کوہدایت کی کہ بلدیاتی قانون میں ترامیم پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کیے جائیں ،آصف علی زرداری نے بلدیاتی نظام پرپیپلز پارٹی اور ایم کیوایم میں ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کو ایک بار پھر ٹاسک دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رحمان ملک جلد ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین سے لندن میں ملاقات کریں گے۔

مزید خبریں :