کاروبار
22 جنوری ، 2014

کراچی الیکٹرک نے صارفین کیلئے بجلی 7 پیسے فی یونٹ سستی کردی

 کراچی الیکٹرک نے صارفین کیلئے بجلی 7 پیسے فی یونٹ سستی کردی

کراچی…جولائی تا ستمبر 2013 کے دوران بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی کے بعد کراچی الیکٹرک نے صارفین کے لیے بجلی 7 پیسے فی یونٹ سستی کردی ۔اعلامیہ کے مطابق نیپرا نے ایندھن کی لاگت میں کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی ۔گزشتہ سال جولائی، اگست اور ستمبر کے مہینوں میں چارج کئے گئے یونٹ کی اضافی رقم کوفروری کے بلوں میں ایڈجسٹ کیا جائیگا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت درآمدی مہنگے فرنس آئل کے بجائے متبادل توانائی کے وسائل کو بروکار لاکربجلی سستی کرے تاکہ عوام پر بھاری بھرکم بلوں کا بوجھ کم کیا جاسکے۔

مزید خبریں :