کاروبار
22 جنوری ، 2014

اسٹیل ملز کی پیداوار ایک سے ڈیرھ فی صد رہ گئی،سیکرٹری صنعت وپیداوار

اسٹیل ملز کی پیداوار ایک سے ڈیرھ فی صد رہ گئی،سیکرٹری صنعت وپیداوار

کراچی…پاکستان اسٹیل ملز کی پیداوار آخری سانسیں لے رہی ہے۔سیکرٹری صنعت وپیداوار شفقت نغمی کا کہنا ہے کہ ملز کی روزانہ کی پیداوار صرف ایک سے ڈیرھ فی صد رہ گئی ہے۔ سیکرٹری صنعت وپیداوار نے جیو نیوز کوبتایاہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے پاس خام مال موجود نہیں اورصر ف ایک سے ڈیڑھ فیصدپیداوارپرچل رہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اسٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں کی منطوری لی جاچکی ہے۔

مزید خبریں :