22 جنوری ، 2014
اسلام آباد…وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ ایران جانے والے زائرین کی حفاظت مشکل ہو چکی ہے ،وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ زائرین کیلئے کراچی سے چاہ بہار تک فیری سروس شروع کی جائے، ڈاکٹر عبدالمالک کاکہنا ہے کہ طلال بگٹی نے وزیراعظم کو پیغام بھیجا کہ شاہ زین کو سوئی جانے سے روکیں، ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر حالات ویسے کے ویسے ہی ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان نے یہ باتیں جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفت گو کرتے ہوئے کہیں۔