پاکستان
22 جنوری ، 2014

طالبان سے مذاکرات ،پی ٹی آئی کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا،عمران خان

 طالبان سے مذاکرات ،پی ٹی آئی کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا،عمران خان

اسلام آباد…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت آل پارٹیز کانفرنس کے مینڈیٹ کے مطابق طالبان سے مذاکرات کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، لگتا ہے فوجی آپریشن کی طرف جا رہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اے پی سی ہوئے کئی مہینے گزر گئے مگر مذاکرات کا کوئی اتا پتا نہیں ، حکومت تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کو مذاکرات کے معاملے پر ان کیمرہ بریفنگ دے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے جو گرو پ مذاکراتی عمل کے حامی ہیں انہیں مخالفین سے الگ کیا جائے۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی دوسری بڑی سیاسی قوت ہے لیکن اسے طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔

مزید خبریں :