22 جنوری ، 2014
کیوو…یوکرین کادارالحکومت کیوو بدھ کو میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔حکومتی مخالفین نے یورپین اسکوئر پرتوڑپھوڑکے بعدآگ لگادی۔پرتشددجھڑپوں میں 5 افراد ہلاک اورتین سوسے زائد زخمی ہوگئے۔کیف میں جاری حکومتی مخالفین کے احتجاج میں اس وقت شدت آگئی جب یورپین اسکوئر کو آگ لگاکرتہس نہس کردیا گیا۔آگ کے شعلے اوردھوئیں کے سیاہ بادلوں دور دور سے دکھائی دے رہے تھے۔ یورپین اسکوئر اور اطراف کے علاقے میں شدید افراتفری اور بھگدڑ مچ گئی۔مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بم اورپتھر برسائے۔پولیس نے مظاہرین کوروکنے کیلیے اسٹن گنز،آنسوگیس اورواٹرکینن کااستعمال کیا۔روس کے ساتھ قریبی تعلقات کے حق میں یورپی یونین کے ساتھ ایک تجارتی معاہدہ چھوڑنے پر ناراض عوام دو ماہ سے مظاہرے کرر ہے ہیں۔