23 جنوری ، 2014
اسلام آباد…ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی درخواست پر ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کا کوئی امکان نہیں، معاملہ عدالت میں ہے، وہی فیصلہ کرے گی ۔دفتر خارجہ اسلام آباد کی ہفتہ وار بریفنگ میں تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ 27 جنوری کو واشنگٹن میں ہونیوالے پاک امریکا اسٹریٹجک مذاکرات میں دیگر امور کے علاوہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے مسئلے پر بات کا امکا ن ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی ہائی کمشنر نے گزشتہ روز مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،اور مقبوضہ کشمیر میں آزاد کشمیر کے ٹرک ڈرائیوروں کو تحویل میں رکھنے کے معاملے پر بات کی، ترجمان نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال سعودی عرب میں ایک جبکہ رواں سال دو پاکستانیوں کو سزائے موت دی گئی۔