پاکستان
23 جنوری ، 2014

کمشنر ایف سی آر کے دفتر میں سماعت غیر آئینی ہے،وکیل شکیل آفریدی

 کمشنر ایف سی آر کے دفتر میں سماعت غیر آئینی ہے،وکیل شکیل آفریدی

پشاور… ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل قمرندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کمشنر ایف سی آر کے دفتر میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس کی سماعت غیر آئینی ہے۔ پشاور میں جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل قمرندیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ کیس کی سماعت 30 جنوری کو کمشنر ایف سی آر کے دفتر میں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ کمشنر ایف سی آر کے فیصلے کو سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ سمیت کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ فیصلے کے خلاف اپیل صرف فاٹا ٹریبونل میں دائر کی جاسکتی ہے۔ایسی صورت حال میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کو انصاف نہیں مل سکتا۔

مزید خبریں :