پاکستان
23 جنوری ، 2014

پشاور : ا سکیم چوک کے قریب گیراج میں دھماکا،5افراد جاں بحق

 پشاور : ا سکیم چوک کے قریب گیراج میں دھماکا،5افراد جاں بحق

پشاور… پشاور کے علاقے ا سکیم چوک کے قریب واقع ایک ورک شاپ میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں کم از کم 5افراد جاں بحق ،اور6زخمی ہو گئے ،دھماکے سے پوری ورک شاپ تباہ ہو گئی ۔واقعے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ5گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔پولیس حکام کے مطابق ابھی تحقیقات جا ری ہیں جس کے بعد تصدیق ہو سکے گی کہ دھماکا سلینڈر کا تھا یا کسی باردوی مواد پھٹا ہے تاہم دھماکے کی وجہ سے ایک گڑھا بھی پڑ گیا ہے۔پولیس اور امدادی ادارے دھماکے کی جگہ پہنچ چکے ہیں جبکہ امدادی کام شروع کر دئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :