23 جنوری ، 2014
پشاور…پشاور کے اسکیم چوک کے قریب دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد6 ہو گئی ہے جبکہ7زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد5لاشیں اور8زخمی افراد اسپتال لائے گئے جن میں دوران ایک مزید شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ دو شدید زخمیوں کو آپریشن کے لئے تھیٹر منتقل کر دیا گیا جہاں ان کاآپریشن جا ری ہے ۔بم ڈسپوزل یونٹ نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دھماکے میں تقریبا29کلوگرام دھماکاخیزمواداستعمال کیاگیا،جبکہ دھماکاخیزمواد گاڑی میں نصب تھا،دھماکے میں بال بیرنگ بھی استعمال کئے گئے۔