23 جنوری ، 2014
کراچی…شہر کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں جمعہ کو مختلف جامعات نے اپنے امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے جامعہ کراچی نے اپنے کل ہونیوالے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے،اس حوالے سے ناظم امتحانات ارشدعظمینے کہا کہ ملتوی امتحانات کی تاریخوں کااعلان بعدمیں کیاجائیگا۔دریں اثناء جناح ویمن یونیورسٹی میں بھی کل ہونیوالے تمام پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔