پاکستان
23 جنوری ، 2014

سانحہ مستونگ کیخلاف کراچی میں احتجاجی دھرنے جاری

سانحہ مستونگ کیخلاف کراچی میں احتجاجی دھرنے جاری

کراچی…سانحہ مستونگ کے خلاف کراچی میں شیعہ تنظیموں کے تحت احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ٹاور کے قریب دھرنے کی کوشش پر پولیس نے شرکا پرآنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔سانحہ مستونگ کے خلاف ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی دھرنے جاری ہیں، مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان کے مطابق جب تک کوئٹہ میں مظاہرہ جاری ہے اس وقت تک کراچی میں بھی دھرنے جاری رہیں گے۔کراچی میں نمائش ، انچولی سوسائٹی ، فائیو اسٹار چورنگی ،ملیر15، ناتھا خان گوٹھ ، عباس ٹاون ، سفاری پارک ،ہزارہ گوٹھ سمیت دیگر مقامات پر احتجاج جاری ہے ،جن میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ ٹاور کے قریب دھرنے کی کوشش پر پولیس نے شرکا پر شیلنگ بھی کی ۔دھرنوں کے شرکاء کا کہنا ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری تک وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔دھرنوں کے دوران مظاہرین نے نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی بھی کی ۔

مزید خبریں :