23 جنوری ، 2014
اسلا م آباد…مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں برفباری نے کئی مقامات پر راستوں کو بند اور لوگوں کو سردی سے جما دیا ہے ۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی دھند کا راج رہا۔مالاکنڈڈویژن کے بالائی علاقوں کالام،مالم جبہ اور میاندم میں وقفے وقفے سے برفباری ہورہی ہے جس سے وادی سوات سمیت متعددمیدانی علاقوں میں موسم شدید ہوگیا ہے۔ شانگلہ شہراور گرد ونواح میں بارش ہورہی ہے ،پہاڑوں پر برف باری جاری ہے۔گلگت بلتستان میں غذر،استور اور دیامر سمیت کئی علاقوں میں 2روز سے وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور کئی مقامات پرراستے بند ہوگئے ہیں۔آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن کے پہاڑوں میں جمی برف نے میدانی علاقوں کے لوگوں ٹھٹھرنے پر مجبور کردیا ہے ،لوگ لکڑیاں جلا کر خود کو گرم رکھ رہے ہیں۔پنجاب میں ملتان اور مظفر گڑھ سمیت کئی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثرہورہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔گوجرانوالہ،مالاکنڈ،ہزارہ ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کے کچھ علاقوں میں بارش اور برف باری کی توقع ہے۔